جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

فرنچ اوپن کا ٹائٹل، انیس سالہ ایگا نے اپنے نام کرلیا

فرنچ

پولینڈ کی ٹین ایجر کھلاڑی نے سال کے آخری ٹینس ایونٹ گرینڈ سِلیم فرنچ اوپن کا ٹائٹل حاصل کر کے تاریخ رقم کردی، انیس سالہ ایگا نے امریکن حریف صوفیہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ چار اور چھ ایک سے شکست دے کر ایک بڑی فتح حاصل کی۔

ومبلڈن کی سابق جونیئر چیمپین ایگا سواٹیک نے اپنے سے زیادہ سینئر کھلاڑی صوفیہ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے سیٹ میں صوفیہ نے چند گیمز میں مزاحمت کی تاہم وہ دوسرے سیٹ میں ایگا کے سامنے بالکل بھی ٹہر نہ سکیں۔

اس فتح سے سواٹیک نے پولینڈ کی جانب سے پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل حاصل کرنے کا منفرد ریکارڈ رقم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرنچ اوپن؛ رافیل نڈال اور جوکووچ فائنل میں ٹکرائیں گے

اس کے ساتھ ہی وہ اس ٹائٹل کو جیتنے والی دوسری کمسن ترین کھلاڑی بھی بن گئیں، اس سے قبل انیس سو بانوے میں مونیکا سیلیز نے بھی بحیثیت ٹین ایجر اس ٹائٹل کو حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

ایگا سواٹیک نے انعامی تقریب کے بعد کہا کہ اس کامیابی سے بہت خوش ہوں، دو سال قبل جب ومبلڈن جونیئر کا ٹائٹل حاصل کیا تھا تو اس طرح کی بڑی فتح کا سوچا بھی نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں