جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

کراچی طیارہ حادثے میں ستانوے افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، ماحول سوگوار

کراچی طیارہ حادثے

کراچی : گزشتہ روز پیش آئے طیارہ حادثے میں اب تک ستانوے افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد میں سے انیس افراد کی شناخت کرلی گئی۔ طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا۔ لاشیں نکال لی گئیں، ملبہ اٹھانے کا کام آج سے شروع ہوگا۔

کراچی طیارہ حادثے میں ستانوے افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور دو افراد جان بچانے میں کام یاب ہوئے۔

سینیئر صحافی انصارعلی نقوی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج رات کودم توڑ گئے۔ زخمیوں میں ظفر مسعود دارالصحت اسپتال جبکہ محمد زبیر سول اسپتال برنس سینٹر میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق چھیاسٹھ لاشیں جناح اسپتال اور اکتیس سول اسپتال منتقل کی گئیں۔ ستانوے جاں بحق افراد میں سے انیس کی شناخت کرلی گئی ہے، باقی اٹہتر جاں بحق افراد کے ڈی این اے لے کر میتیں سرد خانے منتقل کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیپٹن شہید سجاد گل کا جسدِ خاکی آج لاہور منتقل کیا جائے گا

جناح اسپتال کے چھیاسٹھ میں سے پچاس افراد کی شناخت نہ ہوسکی، صرف سولا افراد کو شناخت کیا جاسکا ہے، جبکہ سول اسپتال میں اکتیس لاشیں لائی گئیں، جن میں سے تین کی شناخت ہوئی۔

تمام غیر شناخت شدہ میتوں کے نمونے لینے کے بعد جامعہ کراچی کی فرنزک لیب میں ڈی این اے کی تصدیق  کا عمل جاری ہے۔

ادھر ملبے سے حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، تحقیقاتی ادارے اب آخری گفتگو اور دیگرعوامل پر تفتیش کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ خبریں