جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نثار احمد میمن پاکستان ریلویز کے نئے سی ای او اور سینئر جنرل منیجر تعینات

نثار

کراچی: وفاقی حکومت نے نثار احمد میمن کو پاکستان ریلویز کا نیا چیف ایگزیکٹو آفسر اور سینئر جنرل منیجر تعینات کردیا۔

نثار میمن کا تعلق پاکستان ریلویز میں سول انجنیئرنگ کے شعبے سے ہےاور اس وقت بطور ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر اپنے فرائض ادا کر رہے تھے۔

وہ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان ریلویز سے منسلک ہیں اور پچھلے چند برسوں میں انہوں نے اہم انتظامی عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں۔

وہ فروری 2014 سے اگست 2017 اور نومبر 2019 سے اپریل 2020 تک کراچی ریلویز کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کے طورپربھی تعینات رہے۔

اس دوران انہوں نے چیف انجنیئر اوپن لائن کے منصب پر بھی فرائض ادا کیئے، نثارمیمن کو نیب میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔

متعلقہ خبریں