جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

دلیل نہیں، اس لیے فرار ہوئے، کیا حکومت سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتی؟ فواد چوہدری

حکومت سپریم کورٹ کو

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سنا کہ کوئی سپریم کورٹ کی سماعت کا بائیکاٹ کرے، حکومت سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتی؟

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ انتخاب میں مقدمہ یہ ہے کہ ووٹ صحیح گنے گئے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 179 ووٹ والے کو جتوایا گیا اور 186 ووٹوں والے کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا کہا گیا ہے۔ حکومتی اتحاد کے وکلاء نے طویل گفتگو کی، ان کے پاس دلیل نہیں تھی، اس لیے فرار کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یہ قانون اور اداروں کو اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کیلئے استعمال کرتے ہیں : شبلی فراز

ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سنا کہ کوئی سپریم کورٹ کی سماعت کا بائیکاٹ کرے۔ کیا یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حکومت سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتی؟ یہ بڑا آئینی بحران ہے۔ اس نے ملک کی آئینی بنیادیں ہلادی ہیں۔

22 کروڑ لوگوں کے وزیراعظم کیخلاف کیس سنا گیا، اسے گھر بھیج دیا گیا۔ دنیا بھر میں تمام اہم کیسز سینئر جج ہی سنتے ہیں۔ عوام کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے تو بحران آتے ہیں۔ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا تھا کیوں ان کے خلاف سازش کی گئی؟ سازش کرنے والے آج شرمندہ ہیں۔

متعلقہ خبریں