جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این ایف سی کے پیسے روکنے کا اختیار نہیں ہے : حماد اظہر

این ایف سی کے پیسے

اسلام آباد : حماد اظہر نے کہا ہے کہ این ایف سی کے پیسے روکنے کا اختیار نہیں ہے اور نہ ہی روکے جاتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں صحت کے شعبے کا حصہ بڑھایا ہے۔ میں نے ریگولر سپلیمنڑی گرانٹس کی بات نہیں کی۔ ن لیگ نے سوا چار سو ارب بجٹ سے ریگولر سپلیمنٹری بجٹ دیا تھا اور اب بارہ سو ارب پیکیج پر تنقید کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : منہ چلانا آسان اور ملک چلانا مشکل ہے : خرم دستگیر

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے پیسے روکنے کا اختیار نہیں ہے اور نہ ہی روکے جاتے ہیں۔ گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال وزارتوں کے مالیاتی نظم و ضبط میں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات اور بہتری ہونی چاہیے، ہمیں ایف بی آر میں زیادہ انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ پیٹرولیم لیوی 30 روپے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں