جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا : ٹرمپ

بڑا تجارتی معاہدہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل مودی حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، امریکی صدر نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکی انتخاب سے قبل کوئی بڑا تجارتی معاہدہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر نے کہا کہ اس بار بھارت کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کر سکتے ہیں، لیکن کوئی قابل ذکر معاہدہ بعد میں ہی ہوسکے گا۔

متعلقہ خبریں