جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سات ماہ کے دوران پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا : ڈاکٹر فیصل سلطان

سات ماہ

اسلام آباد : ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سات ماہ گزر گئے ہیں، پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ والدین سے درخواست ہے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ پولیو کے قطروں کا کوئی نقصان نہیں، یہ محفوظ ہیں۔ شہری انسداد پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ شہری پولیو ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ 23 اضلاع میں پولیو کے حوالے سے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سات ماہ گزر گئے ہیں، پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ملک میں پولیو کے کیسز بتدریج کم ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں