جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کسی طبقے کو اس وباء کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا : آرمی چیف

اس وباء

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ معاشرے کے کسی طبقے کو بھی اس وباء کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں کو کمانڈ سینٹر کا چیف کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا ہے

کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی گئی۔  آرمی چیف کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوجی دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو کمانڈ سینٹر کا چیف کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر خارجہ، داخلہ، اقتصادی امور، مواصلات، ہوا بازی، فوڈ سیکیورٹی بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس نے بڑھنا ہے، کس تیزی سے بڑھنا ہے یہ نہیں پتہ : وزیر اعظم عمران خان

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں۔ ہم ملک کے کسی طبقہ فکر کو اس وباء میں تنہا نہیں چھوڑسکتے۔ پاک فوج کے جوان ملک کے کونے کونے میں شہریوں تک پہنچیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وباسے بچاؤ اور مشکل کی گھڑی میں مدد کیلئے ہر شہری تک پہنچیں گے۔ طے کردہ اقدامات بروقت کرلیے گئے تو پورا معاشرہ محفوظ رہےگا۔ ہمیں بلاتفریق رنگ ونسل ایک قوم بن کراس وباء سے لڑنا ہے۔ ہم ماضی کی طرح اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں