جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

دھاندلی کی بقاعدہ کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، سیکریٹری الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی بقاعدہ کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نےبتایا کہ ملک بھر میں انتخابات پر امن ہوئے اور الیکشن میں سارا دن دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔

مزید  ان کا کہنا تھاکہ ہم نے دنیا کے پانچویں بڑے الیکشن کے نتائج 24 گھنٹےمیں دیئے ہیں، دنیا بھر میں نتائج کے اعلان میں وقت لگتا ہے  نتائج کے اعلان سے پہلے اسے اچھی طرح چیک کرنا ہوتا ہے، ٹرانسمیشن سسٹم نے بہتر طریقے سے کام نہیں کیا ہم اس کا اعتراف کرتا ہوں ، جو سسٹم نہیں چلا اسے تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں۔

بابر یعقوب کا کہنا تھاکہ الیکشن شفاف ہوا ہے اور جہاں فارم 45 غائب ہوا ہے وہ فراہم کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں