جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چیئرمین نیب سے متعلق مشاورت کا کوئی عمل شروع نہیں ہوسکا : شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب سے متعلق

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق مشاورت کا کوئی عمل شروع نہیں ہوسکا، جس سے تمام معاملات واضح ہوگئے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کسی کو پرواہ نہیں۔ حکومت کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بڑی مچھلیوں کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں: چیئرمین نیب

انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات پر پیپلز پارٹی سے مشاورت ہوتی ہے۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔ 18 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اگلا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ پی ڈی ایم 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت موجودہ چیئرمین نیب کو تاحیات رکھنا چاہتی ہے۔ جنہیں ریٹائرڈ ہوئے 4 دن گزر گئے، اس متعلق مشاورت کا کوئی عمل شروع نہیں ہوسکا۔ مشاورت نہ ہونے سے تمام معاملات واضح ہوگئے ہیں۔ حکومت جو چوری چھپاتی ہے، وہ چیئرمین نیب کے ذریعے کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں