جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع پر کام نہیں ہورہا : فروغ نسیم

چیئرمین نیب کی مدت

اسلام آباد : فروغ نسیم نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے خبروں کی وضاحت کردی ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیئے آرڈیننس کا کوئی مسودہ تاحال تیار نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت چیئرمین نیب سے 80 سال کی عمر تک کام لینا چاہتی ہے : شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ یہ بات ضرور ہے کہ چیئرمین نیب کی توسیع پر وزیراعظم عمران خان کے سامنے چار سے پانچ مرتبہ معاملہ زیر بحث آیا ہے۔ آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کا معاملہ کلیئر ہوگا۔

متعلقہ خبریں