کراچی : ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا ہے کہ اب ہم وزارت نہیں، آئین میں ترمیم مانگیں گے، کراچی ملک کو مسائل سے نکال سکتا ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کل کا جلسہ تاریخ رقم کرنے جارہا ہے۔ سب کو آزما کر دیکھ لیا۔ پاکستان جن مسائل سے گزر رہا ہے۔ آئی ایم ایف سے نہیں، کراچی ملک کو مسائل سے نکال سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر، دوست ممالک سے امیدیں، پلان بی پر عمل شروع
انہوں نے کہا کہ سارے تجربے ناکام ہو گئے ہیں۔ آج آپ کے سامنے شہر کی متحد قیادت بیٹھی ہے۔ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہوں گی۔ اگر آج یہ شہر چل رہا ہے تو اس کے پیچھے ایم کیو ایم کے شواہد ملیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وزیر اعظم اگر ہمارا ساتھ مانگنے آئیں گے، ہم ان سے وزارت نہیں مانگیں گے۔ بلکہ آئین میں ترمیم کروائیں گے۔