نوجوان نے سگی بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی: قصور

نوجوان

قصور: چونیاں میں نوجوان نے سگی بہن کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

قصور کی تحصیل چونیاں میں تھانہ کنگن پور کی حدود گاؤں کلس گاماں میں یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ آفتاب اسلم کا اپنی بہن 22 سالہ ساجدہ سے جھگڑا ہوا جس کے دوران مشتعل ہوکر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

یہ بھی پڑھیں: ملتان : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی، بیٹی اور مبینہ آشنا کو قتل کردیا

بہن کو قتل کرنے کے بعد آفتاب اپنے آپ کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر کنگن پورمنتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔