جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

جتنی بھی کوشش کر لیں، 11 ستمبر تک افغانستان سے انخلاء ممکن نہیں : اراکین کانگریس

جتنی بھی کوشش

واشنگٹن : امریکی ایوانِ نمائندگان کے دو اراکین کا کہنا ہے کہ ہم جتنی بھی کوشش کر لیں، 11 ستمبر تک افغانستان سے انخلاء ممکن نہیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کے دو اراکین ڈیموکریٹ پارٹی کے سیٹھ مولٹن اور ریپبلکن جماعت کے پیٹر میجیئر نے افغانستان کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران کابل ایئرپورٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ امریکا پر اپنے شہریوں اور وفادار اتحادیوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے اور کانگریس کے نمائندوں کی حیثیت سے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ یہ ذمہ داری نبھائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 31 اگست تک افغاستان سے انخلاء کا مشن مکمل کرلیں گے : امریکی صدر

انہوں نے کہا کہ کابل کی صورتحال اور وہاں موجود کمانڈروں سے بات کرنے کے بعد یہ بات واضح ہے کہ انخلاء کا عمل شروع کرنے میں تاخیر کی گئی، ہم جتنی بھی کوشش کر لیں، 11 ستمبر تک بھی یہ کام مکمل نہیں کر سکیں گے۔

واضح ہے کہ دونوں سابق امریکی فوجی ہیں اور عراق کی جنگ میں حصہ لے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں