جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جتنے جھوٹے کمیشن بنالیں، یہ نااہل ہیں اور رہیں گے : حمزہ شہباز

جتنے جھوٹے کمیشن

لاہور : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت کے جھوٹ کی انتہاء نہیں، جتنے جھوٹے کمیشن بنالیں، یہ نااہل ہیں اور رہیں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت نہ ہوسکی، عدالت نے نیب مقدمات کی تفصیل طلب کرلی

انہوں نے کہا کہ حکومت اتنا جھوٹ بولتی ہے کہ اس کی کوئی انتہاء نہیں۔ حکومت گردشی قرضے، آٹا اور دیگر مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی کی رونقیں بحال کیں، دہشت گردی ختم کی۔ آپریشن ن لیگ کے لوگوں کے خلاف ہی ہوتا ہے۔ جتنے جھوٹے کمیشن بنالیں، عوام کو معلوم ہے یہ نااہل ہیں اور رہیں گے۔

متعلقہ خبریں