جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی : جنرل (ر) ظہیر الاسلام

عمران خان سے ملاقات نہیں

اسلام آباد : سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور نہ انہوں نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ حال ہی میں اپنے آبائی گائوں کہوٹا میں مقامی بااثر افراد اور بزرگوں سے ملاقات کی جس میں کمیونٹی نے آنے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پی پی 7 راولپنڈی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ یہ برادری کا فیصلہ تھا اور اس کا حصہ ہونے کی حیثیت سے میں نے فیصلے کا اعلان کیا، انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں ان کی موجودگی کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیاگیا۔

جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور نہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گزشتہ چند سال سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، کم از کم ان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے بالکل نہیں ہوئی۔

ظہیر الاسلام سے جب ان کے مستقبل میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل کے بارے میںابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔

واضح رہے جنرل ظہیر کی کہوٹا میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکت کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھی،عوام کی بڑی تعداد نے جنرل ظہیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور وہ تصاویر شیئر کیں جن میں ظہیر اور صداقت کو ایک دوسرے کے ساتھ قریبی بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ پڑھیں  : عمران خان نے حکومت کیخلاف 2 جولائی کو احتجاج کی کال دیدی

متعلقہ خبریں