جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اگر شفاف الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف کو کوئی نہیں ہرا سکتا: عمران اسماعیل

عمران

کراچی: عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے، اگر شفاف الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کو کالعدم قرار دینے کیلئے ہم عدالت سے رجوع کریں گے، اس الیکشن کو فوری طور پر کالعدم قراردیا جائے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے، اگر شفاف الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا دورہ لاہور، حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہر روز ڈیزل اور پیڑول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں