جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کوئی گڑ بڑ نہیں کرسکتا، صدر کو صرف دستخط کرنا ہے، مشاورت کس چیز کی؟ رانا ثناءاللہ

کوئی گڑ بڑ نہیں

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم کا ہے، کوئی بھی گڑ بڑ نہیں کرسکتا۔ فیصلہ ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے آرمی چیف کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔ تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امید ہے صدر، آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی تنازع پیدا نہیں کریں گے : خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو صرف سمری پر دستخط کرنا ہے، مشاورت کس چیز کی؟ کوئی بھی گڑ بڑ نہیں کرسکتا۔ فیصلہ ہوچکا ہے، اب صرف اس پر عمل ہونا ہے۔ صدر مملکت سمری منظور کرنے کیلئے ایک سے دو دن لے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں