جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایف آئی آر میں کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں، گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے خلاف ایف آئی آر میڈیا کے سامنے پیش کردی۔

مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فواد چودھری کی گرفتاری آزادی اظہار رائے سے جوڑی جارہی ہے، الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دی گئیں تمہارے بچوں کو دیکھ لیں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن اس مقدمے کے مدعی ہیں، ایف آئی آر میں کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں، گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی گرفتاری قانونی طریقے سے عمل میں آئی ہے: عابد شیر علی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں نواز شریف کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، شہباز شریف کی بیٹی کے گھر دھاوا بولا گیا، کیا ہم نے دھمکی دی؟، مریم نواز کو گرفتار کیا گیا وہ سیاسی انتقام تھا، پی ٹی آئی دور میں بغیر وارنٹ گرفتاریاں کی گئیں، نواز شریف نے سیاسی انتقام پر بھی کسی کو دھمکی نہیں دی، شاہد خاقان عباسی کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی والے بتاتے تھے کون سے لیگی رہنما نے کس دن گرفتار ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو ایک لائن ڈراکرنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ پر 20 کلو ہیروئن ڈال دی گئی، 3 وقت کے وزیراعظم کو اقامے پر گرفتار کیا گیا، نواز شریف کو نااہل کر کے پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، نواز شریف نے اپنی بیٹی کیساتھ روزانہ کی بنیادوں پر نیب پیشیاں بھگتیں، عمران خان نے بغیر وارنٹ گرفتاریاں کر کے سیاسی انتقام لیا۔

متعلقہ خبریں