جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

نوکیا کا سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون جی 300

5 جی

ایچ ایم ڈی گلوبل نے اپنے سب سے سستے 5 جی فون نوکیا جی 300 کو متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے

جس کی خاص بات کم قیمت میں 5 جی سپورٹ کے ساتھ طاقتور بیٹری اور مڈ رینج فیچرز کی موجودگی ہے۔

اس کے چند کارآمد فیچرز مٰں سے ایک فنگر پرنٹ اسکینر بھی ہے جسے پاور بٹن میں نصب کیا گیا ہے

تاکہ فون کو ویک اپ کرتے ہوئے اسے ان لاک بھی کرسکیں۔

پرائیویسی سے متعلق واٹس ایپ کا ایک اور اہم فیچر متوقع

ویسے چہرے سے ڈیوائس ان لاک کا آپشن بھی ڈیوائس میں موجود ہے۔

فون کی ایک اور خاص بات اس کی 4470 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے

کہ یہ آسانی سے 2 دن تک کام کرسکے گی جس کے بعد ہی چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

نوکیا نے پرانی ٹیکنالوجی جیسے آڈیو جیک، ریڈیو انٹینا اور این ایف سی کو برقرار رکھا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فون کا بیک کیمرا سیٹ اپ بھی کافی بہتر ہے جس میں 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں