جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

میری شہیدوں کے جنازے میں عدم شرکت کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے : عارف علوی

شہیدوں کے جنازے

اسلام آباد : صدر مملکت کا کہنا ہے کہ جب سے عہدے پر ہوں، میں نے سینکڑوں شہداء کے خاندانوں سے رابطے کیے اور کئی شہیدوں کے جنازے میں شرکت کی ہے

صدر مملکت عارف علوی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میری شہیدوں کے جنازے میں عدم شرکت کو غیر ضروری طور پہ متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام غیر ضروری مشق سے مجھے نفرت انگیز ٹوئٹس کرنے والوں کی غیر واضح الفاظ میں مذمت کرنے کا موقع ملتا ہے، جو نہ تو ہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں۔‏

ان کا کہنا تھا کہ جب قرآن میں بھی شہادت کا ذکر احترام سے کیا گیا ہے تو ہم ان لوگوں کی قربانی کی بے حرمتی کیسے کر سکتے ہیں، جنہیں اللہ نے زندۃ جاوید قرار دیا ہے۔ تمام پاکستانیوں کی طرح میں نے بھی ساری زندگی شہدا کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کرنے والے پچھتائیں گے : شیخ رشید

صدر مملکت نے کہا کہ جب سے پاکستانی عوام نے مجھے یہ عہدہ امانتاً دیا ہے، میں نے سینکڑوں شہداء کے خاندانوں سے رابطے کیے ہیں، جنازوں میں شرکت کی ہے اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی ہے۔ آپ کی نمائندگی کرتے ہوئے میں یہ کام اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ تمام خاندانوں کو اپنے شہداء پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے، لیکن ہم سب اس دنیا میں غمگین اور ذاتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔‏ خصوصی طور پر ان شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کرنا نہایت مشکل کام ہے، جہاں ان کے لواحقین میں چھوٹے بچے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پہ کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے اوریہی بات میرا پاکستان پر فخر مزید بڑھاتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ اور پائندَہ رہے گا۔

متعلقہ خبریں