پشاور : انشورنس کمپنی نے خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ آج سے معطل کردیا، ان کا کہنا ہے کہ کئی بار یقین دہانی کے باوجود فنڈز جاری نہ ہوسکے۔
انشورنس کمپنی نے واضح کردیا کہ فنڈز کی ادائیگی تک صحت کارڈ بند رہے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت کارڈ پلس ڈاکٹر ریاض تنولی نے کہا کہ رواں ماہ انشورنس کمپنی کو 2 ارب روپے اور رواں مالی سال میں 10 ارب روپے جاری کرنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع خیبر میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار زخمی
حکومتی ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کے باعث فنڈز تاخیر کا شکار ہیں۔ فنڈز ادائیگی کیلئے انتظامات کر رہے ہیں، صحت کارڈ بند نہیں کرنا چاہتے۔