جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نور عالم خان نے پی ٹی آئی وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

نور عالم خان

اسلام آباد : نور عالم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف نوشہرہ، صوابی، سوات اور میانوالی ہی ہیں؟ وزراء کی اگلی تین قطاروں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیک بینچرز ووٹ لے کر آتے ہیں۔ کیا ہم صرف یہاں ووٹ دینے آتے ہیں؟ ڈپٹی اسپیکر آپ ہماری طرف دیکھتے ہی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پرویز مشرف کی سزا کو کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی درخواست

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں صرف نوشہرہ، صوابی، سوات اور میانوالی ہی ہیں؟ ہمارے حلقوں میں بجلی آتی ہے، نہ گیس آتی ہے۔ اپنی لینڈ کروزر سے جہازوں سے اتریں، عوام کی حالت دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ تک کے فقدان کا مسئلہ ہے۔ قومی اسمبلی میں حکومتی بینچز پر بیٹھنے والوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کی اگلی تین قطاروں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

متعلقہ خبریں