جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نور مقدم قتل کیس : ملزم ظاہر جعفر مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نور مقدم قتل

اسلام آباد : نور مقدم قتل کے الزام میں گرفتار ظاہر جعفر کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ قتل کا ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ظاہر جعفر ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : نور مقدم کی پوسٹمارٹم رپورٹ، چاقو کے گہرے زخموں کا انکشاف

سرکاری وکیل نے دوران سماعت بتایا کہ تین دن میں ہم نے آلہ قتل، پسٹل نائن ایم این اور آہنی مکہ، سگریٹ، بلڈ سیمپل، مقتولہ کے کپڑے لیے ہیں، مقتولہ اور ملزم کا موبائل برآمد کرنا ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ ریمانڈ درکار ہے۔

وکیل شاہ خاور نے کہا کہ میں مدعی کی طرف سے وکیل ہوں۔ موبائل فون کی برآمدگی بہت ضروری ہے۔ پولیس نے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ملزم ظاہر جعفر کو دو روزہ مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں