جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نور مقدم قتل کیس : ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب

تمام ملزمان 23

اسلام آباد : عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے کیس کی سماعت کی۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر، والدین اور تین دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل راجہ رضوان عباسی نے استدعا کی کہ چھ دیگر تھراپی ورکرز ضمانت پر ہیں، عدالت انہیں نوٹس دے کر طلب کرلے۔

یہ بھی پڑھیں : لورالائی میں جانوروں کی آلائشوں سے گھی و کوکنگ آئل تیار کرنے والے دو یونٹ پر چھاپہ

عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کے بعد چالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔

وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ان کیمرہ سماعت کی درخواست دیں گے، جس پر عدالت نے کہا کہ جب درخواست آئے گی تو قانون کے مطابق دیکھ لیں گے۔ کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں