جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نور مقدم قتل کیس : ظاہر جعفر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

ظاہر جعفر پر فرد

اسلام آباد : ظاہر جعفر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چھ اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کے 50 ارب کے اثاثے منجمد

طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان ضمانت پر ہونے کی وجہ سے خود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔

کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔ ظاہر جعفر سمیت بارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چھ اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں