جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نور مقدم قتل کیس؛ پولیس نے مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا

نور

اسلام آباد: نور مقدم کیس میں رات گئے پولیس نے مزید چھاپے مارتے ہوئے فزیوتھراپی سینٹر کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں زخمی امجد بھی شامل ہے جسے ملزم ظاہر نے چھری مار کر زخمی کیا تھا۔

امجد کا گزشتہ ہفتے پولیس بیان ریکارڈ کرچکی ہے، شدید زخمی ہونے کی وجہ سے پولیس نے امجد کی گرفتاری کو التوا میں رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کيس: فرانزک رپورٹ ميں سنسنی خیز انکشافات

پولیس کے مطابق چھ ملزمان پر شواہد چھپانے کا الزام ہے، گرفتار چھ افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں