جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو تھراپی کرانے والا سینٹر جعلی نکلا

ملزم ظاہر جعفر

اسلام آباد : ملزم ظاہر جعفر کو تھراپی کرانے والا سینٹر جعلی نکلا، انتظامیہ نے ادارے کے سربراہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

سفاکیت سے قتل ہونے والی نور مقدم کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔ ملزم ظاہر جعفر جس تھراپی سینٹر سے ٹریٹمنٹ لے رہا تھا، اس کی کسی مستند ادارے کیساتھ وابستگی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نور مقدم قتل کیس : ملزم ظاہر جعفر مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

خود کسی ادارے سے منسلک نہ ہونے کے باوجود یہ ادارہ لوگوں کو ذہنی امراض ٹھیک کرنے کے سرٹیفکیٹس دے رہا تھا۔ مذکورہ ادارے نے ملزم ظاہِر جعفر کو تھراپی کروانے کا سرٹیفکیٹ بھی دے رکھا تھا۔ ملزم ظاہِر جعفر اسی سرٹیفکیٹ کی بناء پر مختلف اداروں میں جاکر لیکچر بھی دیتا رہا۔

ضلعی انتظامیہ افسران کا کہنا ہے کہ ادارے نے اپنی وابستگی برطانیہ کے یوکیب ادارے کیساتھ ظاہر کی۔ انتظامیہ کے چیک کروانے پر برطانوی ادارے نے مذکورہ سینٹر سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ ادارے کے سربراہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں