جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس : وزیراعلی سندھ فرد جرم عاٸد کرنے کیلئے طلب

وزیراعلی سندھ فرد جرم

اسلام آباد : احتساب عدالت نے وزیراعلی سندھ پر فرد جرم عاٸد کرنے کے لئے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی اگلی سماعت میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو طلب کر لیا ہے۔ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عاٸد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں تعینات یونانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

ملزمان کی جانب سے دستاویزات پر اعتراضات ختم کردیئے گئے ہیں۔ تمام دستاویزات کی ترتیب درست کر لی گئی۔ فرد جرم احتساب عدالت کے جج اصغر علی عائد کریں گے۔

ملزمان پر غیر قانونی ٹھیکوں سمیت مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں