جنوبی کوریا کا امریکا سے لڑاکا طیارے خریدنا خطرناک اقدام ہے : شمالی کوریا

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے لڑاکا طیارے خریدنے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی طرف سے امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دے دیا۔

مقامی میڈیا نے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے انسٹی ٹیوٹ فار امریکن سٹڈیز کے پالیسی ریسرچ ڈائریکٹر کے حوالہ سے کہا ہے کہ اس صورتحال میں شمالی کوریا خصوصی ہتھیاروں کی تیاری اور تجربات پر مجبور ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے حکام کا امریکا سے مزید ہتھیار خریدنا اور شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین تعاون اور مصالحت کے متعلق رویہ غیرمہذب اور افسوس ناک ہے۔