جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل داغ دیا

جاپان کے اوپر

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے، جو 10 دنوں میں پانچواں تجربہ ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ اور جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے میزائل کا پتہ چلنے کی اطلاع دی گئی۔ شمالی جاپان میں انتباہی سائرن بجائے گئے اور رہائشیوں کو پناہ لینے کا مشورہ دیا گیا۔ شمال مشرقی ہوکائیڈو اور اوموری علاقوں میں ٹرین خدمات کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کے مزید دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے

یہ 2017 کے بعد سے جاپان کے اوپر سے گزرنے والا پہلا شمالی کوریا کا میزائل تھا، جس کی جاپان کے وزیر اعظم کی جانب سے سخت مذمت کی گئی اور اسے وحشیانہ فعل قرار دیا۔

میزائل کو چین کی سرحد کے قریب ملک کے شمال سے لانچ کیا گیا، یہ میزائل بحر الکاہل میں گرنے سے قبل تقریباً 22 منٹ تک ہوا میں تھا۔ جاپان کی جانب سے میزائل کو مار گرانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

متعلقہ خبریں