جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

شمالی کوریا نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے انکار کردیا

شرکت

شمالی کوریا نے کورونا وبا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے انکار کردیا۔

شمالی کوریا کے اس فیصلے سے یہ توقعات دم توڑ گئی ہیں کہ اولمپکس کے موقع پرشمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملتی۔

تین سال پہلے دونوں ملکوں نے اولمپکس میں مشترکہ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس ایک دفعہ پھر کورونا کی زد میں، انعقاد ناممکن

اب تک شمالی کوریا ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہونے والا پہلا ملک ہے۔

متعلقہ خبریں