جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شمالی کوریا نے سال 2022 میں دنیا بھر سے ریکارڈ کرپٹو کرنسی چوری کی : خفیہ رپورٹ

سال 2022

اقوام متحدہ کی خفیہ رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے سال 2022 میں کسی بھی دوسرے سال کے مقابلے میں زیادہ کرپٹو کرنسی اثاثے چرائے۔

نگرانی کرنے والے اداروں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو رپورٹ کیا کہ شمالی کوریا نے سائبر فنانس میں شامل ڈیجیٹل نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے اور فوجی صلاحیت میں اضافے کے لیئے معلومات چرائیں اور تیزی سے جدید ترین سائبر تکنیکوں کا استعمال کیا۔

اداروں کے مطابق شمالی کوریا نے سال 2022 کے دوران پچھلے سالوں سے کئی گناہ زیادہ مالیت کی کرپٹو کرنسی چرائی۔ جنوبی کوریا کا اندازہ ہے کہ شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز نے 2022 میں 630 ملین ڈالر کے ورچوئل اثاثے چرائے، جبکہ ایک سائبر سیکیورٹی فرم نے اندازہ لگایا کہ شمالی کوریا کے سائبر کرائم نے ایک بلین ڈالرز سے زیادہ مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری سے حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی مشقیں صورتحال کو انتہائی سرخ لکیر کی طرف دھکیل رہی ہیں : شمالی کوریا

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سائبر حملے شمالی کوریا کے پرائمری انٹیلی جنس بیورو کے زیر کنٹرول گروپوں کی طرف سے کیے گئے تھے۔ ان گروپوں میں ہیکنگ ٹیمیں شامل ہیں، جن کا سراغ سائبر سیکیورٹی انڈسٹری نے کمسکی، لازارس گروپ اور اینڈریئل کے ناموں سے کیا۔

سفارت کاروں نے بتایا کہ یہ رپورٹ اس ماہ کے آخر میں یا اگلے مہینے کے شروع میں منظر عام پر آنے والی ہے۔

مبصرین نے شمالی کوریا پر اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں کو فنڈ دینے کے لیے سائبر حملوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ شمالی کوریا ہیکنگ یا دیگر سائبر حملوں کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں