جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ تجربہ جنوبی کوریا کے صوبے ہام گی یانگ کے قریب کیا گیا، جس میں تین میزائل استعمال کیے گئے۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تجربہ فوجی مشقوں کا ایک حصہ تھا، جس کے دوران یہ میزائل پچاس کلومیٹر کی بلندی تک جاتے ہوئے دو سو کلومیٹر دور اپنے ہدف تک کامیابی سے پہنچا۔

اس سے قبل دو مارچ کو بھی شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں