جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شمالی وزیرستان : زلزلے سے پاک فوج کے سپاہی سمیت 11 افراد جاں بحق، 27 زخمی

زلزلے سے

میران شاہ : افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے سے پاک فوج کے سپاہی سمیت 11 افراد جاں بحق، جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تودہ گھروں پر آگرا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق، جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک

ادھر شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث سیکورٹی اہلکاروں پر سیکورٹی چیک پوسٹ کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے، جن میں حوالدار اکرام، سپاہی کاشف زخمی جبکہ سپاہی عثمان شہید شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں