جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک سپاہی شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو میران شاہ منتقل کردیا گیا ہے، حملہ دتہ کیل کے علاقے خڑقمر میں پیش آیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.

متعلقہ خبریں