جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شمالی وزیرستان : زمین کے تنازع پر فائرنگ نے چار افراد کی جان لے لی

چار افراد

شمالی وزیرستان : زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خبردار، ہوشیار، نئے سال میں فائرنگ کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا

جاں بحق افراد میں تحسین اللہ، سمیع اللہ، سمیع الحق اور ہلال شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں چچا زاد ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ملک داؤد موسکی کے خاندان سے ہے۔ فائرنگ کی وجہ زمین پر تنازعہ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں