جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شمالی وزیرستان : میر علی میں پاک فوج کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

میر علی

اسلام آباد : فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ میر علی میں دہشتگردوں سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں قافلے پر خودکش حملہ، چار فوجی جوان شہید

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ خبریں