جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلیک میلر نہیں، ہمدرد ہیں، وزیر اعظم سب کو جلد بلائیں : راجا ریاض / نذیر چوہان

بلیک میلر نہیں،

لاہور : راجا ریاض اور نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ ہم بلیک میلر نہیں، ہمدرد لوگ ہیں، وزیر اعظم آپ ہم سب کو جلد بلائیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء راجا ریاض نے جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمارے کپتان ہیں۔ ہم تحریک انصاف کے قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلیک میلر نہیں، تحریک انصاف کے ہمدرد لوگ ہیں۔ جہانگیر ترین کیخلاف سازش کرنے والےعمران خان اور تحریک کیخلاف سازش کررہے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ ہم تحریک انصاف اور عمران خان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تحقیقاتی ٹیم کسی کی فون کال پر کام کررہی ہے، تبدیل کی جائے : جہانگیر ترین کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، عدالت سے سرخرو ہوں گے۔ سازش کرکے جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات بنائے گئے۔ جہانگیر ترین جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ خان صاحب آپ سے اپیل ہے کہ سوچیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان نے کہا کہ عمران خان سے کچھ نہ کہیں تو پھر کس سے کہیں؟ ہم دھرنے کے دنوں میں بارش میں بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ہماری جدوجہد سے ہی آج حکومت بنی ہے۔ عمران خان آپ کے دائیں بائیں بیٹھے لوگ سازشیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارورڈ بلاک بننے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں۔ ایسا نہ سمجھا جائے کہ ہم کسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ہم سن رہے ہیں گروپ بن گیا ہے، ایسی کوئی بات نہیں۔ عمران خان ہمارے قائد ہیں۔ وزیر اعظم آپ ہم سب کو جلد بلائیں۔

متعلقہ خبریں