جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں: وزیر خارجہ

بلاول

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج کا بھارت سیکولر نہیں جیسا ان کے بانی رہنما چاہتے تھے، بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے تاریخ کی سب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، سیلاب کے باعث 3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 30ار ب ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سیلاب کے باعث اب تک 15سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے، عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے : بلاول بھٹو زرداری

سیلاب سے 13 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے، موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے، سیلاب کے بعد صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت جموں و کشمیر میں غیر قانونی قابض ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے، بھارت نے کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی، آج کا بھارت سیکولر نہیں جیسا ان کے بانی رہنما چاہتے تھے، بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں