جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مہنگائی کنٹرول کرنے میں صرف وفاقی حکومت ہی نہیں سندھ حکومت بھی ناکام ہو چکی ہے: فیصل سبزواری

فیصل

لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ مہنگائی صرف وفاقی حکومت کی وجہ سے نہیں ہو رہی ہم سندھ کے باسی ہے وہاں کی صوبائی حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

جاتی امرا میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر ان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہمارا وفد شہباز شریف اور مریم نواز سے تعزیت کے لئے آیا ہے ایسے غم کے اوقات میں سیاست سائیڈ پر رکھ کر غم کو بانٹتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن ہونا جرم بن گیا ہے، فیصل سبزواری

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ملتان میں پولیس کی جانب سے عوام پر گولیاں نہیں چلائی گئی جب کہ کراچی میں ایم کیو ایم پر گولیاں چلائیں جاتی رہی جب کہ ایم کیو ایم نے بیس برسوں سے سخت گیری کے حالات دیکھے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت میں ہمارا صرف ایک وزیر ہے جو حکومت کو مشورہ دیتے ہیں مگر سیاسی طور پر حکومت ہم سے بات نہیں کرتی۔

متعلقہ خبریں