جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں دہشتگردی نہیں بلکہ جام کمال بڑا خطرہ ہے : ثناء بلوچ

بلوچستان میں دہشتگردی نہیں

کوئٹہ : ثناء بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ہر روایت کی پامالی کی، بلوچستان میں دہشتگردی نہیں بلکہ جام کمال بڑا خطرہ ہے۔

اپوزیشن رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے جی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی بڑا خطرہ نہیں بلکہ جام کمال بڑا خطرہ ہے۔ جام کمال بہت خوش نصیب انسان ہیں، جو سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوئے اور اب اقتداد کے مزے لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب صوبے نے 46 کروڑ روپے دبئی فیسٹول کی نظر کر دیئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو اس صوبے کی خدمت کا بہت موقع ملا مگر بدقسمتی سے وہ جیپ ریلیوں، فٹبال گراؤنڈ اور دیگر مصروفیات میں لگے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد آج پیش کی جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دین میں ہے کہ ہر کام مشاورت سے کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہر روایت کی پامالی کی۔ وزیر اعلیٰ ون مین شو پیش کر رہے ہیں، جس سے صوبہ نہیں چل سکتا۔ کل ہم نے اپنی اکثریت ظاہر کردی ہے۔

اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ وزیراعلیٰ ان تین دنوں میں اراکین کو دھونس دھمکیاں دیں گے، کسی کو خریدنے کی کوشش کریں گے یا کسی کے بچے کو اغواء کروائیں گے۔

ثناء بلوچ کا کہنا تھا کہ کل کی نشست میں آئے رکن اسمبلی میں سے اگر آج کے بعد کسی نے بھی اپنی پالیسی تبدیل کی اور جام مخالف سے جام حمایتی کیمپ میں چلا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ اس پریشر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں