جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم نہیں بلکہ پورے کابینہ کو اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ جانا چاہیئے: رحمان ملک

رحمان

اسلام آباد: رحمان ملک کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم بالخصوس ہزارہ شیعہ برادری دکھ و شدید غم میں مبتلا ہیں، نہ صرف وزیراعظم بلکہ پورے وفاقی کابینہ کو شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے انکے پاس جانا چاہیئے۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین کے پاس جائے تاکہ شہداء کی تدفین ہوجائے، آج پوری قوم بالخصوس ہزارہ شیعہ برادری دکھ و شدید غم میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ حملے کے متاثرین کو انصاف دلاکر رہیں گے: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کو تسلی دینا حکومت کا فرض ہے، نہ صرف وزیراعظم بلکہ پورے وفاقی کابینہ کو شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے انکے پاس جانا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہداء کی تدفین کرنے کی اپیل، بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت فائلوں میں اسطرح کے صورتحال میں ہماری وقت کی کوششوں کو تالاش کرکے عمل کرے، بہت پہلے بتا چکا تھا کہ بلوچستان پراکسی و ہائبریڈ وار کا شکار ہوگا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد افغانستان اور بھارت سے کاروائیاں کر رہے ہیں، دیکھنا ہے کہ حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے کا اقدامات اٹھاتی ہے۔

متعلقہ خبریں