جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسحاق ڈار کے دائمی

اسلام آباد : احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے جج محمد بشیر کے سامنے سرنڈر کردیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست آگئی تھی، کیا مسئلہ تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان حکومت نے میرا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔ میں طبیعت خرابی کے باوجود آنا چاہتا تھا۔ دنیا بھر میں سفارتخانوں کو ڈائریکشن تھی کہ پاسپورٹ نہ دیا جائے۔ اب پاسپورٹ ملا ہے تو حاضر ہو گیا ہوں۔

عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ خبریں