جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آڈیو لیک کا نوٹس لیا جائے، عمران خان سیاست کیلئے ریاست کی قربانی چاہتے ہیں : جاوید لطیف

ریاست کی قربانی

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں، پہلے نوٹس لیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آڈیو لیک کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، سختی سے نوٹس لیا جائے۔ عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں۔ آڈیو لیک نے عمران خان کی منافقت بے نقاب کردی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، سزا اسد مجید کو دوں؟ بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کر رہا ہے۔ عمران خان کی کوتاہیوں کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے۔ وہ انتشار کی سیاست کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آڈیو میں کہتے ہیں کہ ہم اس سے کھیلیں گے۔ عمران خان کے خلاف پہلے نوٹس لیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

متعلقہ خبریں