جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کا نوٹس، عدالت کا اسپیکر اسمبلی سے رجوع کرنے کا حکم

اسپیکر اسمبلی سے رجوع

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے ممبران قومی اسمبلی کو اسپیکر اسمبلی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارلیمنٹ لاجز سے رہائش خالی کرانے کے خلاف پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایم این ایز حافظ آباد سے شوکت علی بھٹی اور جھنگ سے امیر سلطان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو ایم ایز کو دو اور تین جون کو سی ڈی اے نے رہائش خالی کرنے کا نوٹس دیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے استعفے دئیے ہیں؟ کیا یہ اجلاس اٹینڈ کر رہے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ استعفے نہیں دئیے اور قومی اسمبلی کا اجلاس اٹینڈ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا واضح خطرہ

چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے نوٹس کے مطابق تو یہ ایک کمرے کا معاملہ ہے؟ وکیل نے کہا کہ ایم این ایز کے جو ڈرائیور آتے ہیں، ان کی رہائش ہوتی ہے یہ ان کا حق ہوتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ کورٹ پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے، معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کو دیکھنا چاہیے۔ اب ایک کمرے کے لیے یہ عدالت کوئی رٹ تو جاری نہیں کر سکتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبران قومی اسمبلی کو اسپیکر اسمبلی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں