جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن کے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو نوٹسز

چوہدری کو

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے توہین اور الزمات کے معاملے پر اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن میں ممبرز نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

اعظم سواتی کے وکیل محمد زبیر کمیشن کی سامنے پیش ہوئے، جبکہ وکیل علی ظفر مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

معاون وکیل محمد زبیر نے کہا کہ کل اعظم سواتی زاتی طور پر پیش ہوئے۔ آج راستے بند ہیں ، ہم بھی بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کی اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کے لیئے 15 دن کی مہلت

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے، گزشتہ روز پہلے نوٹس کی سماعت تھی، اعظم سواتی کو دو نوٹس دیئے گئے ہیں۔ اعظم سواتی کو ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ، دوسرا بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے پر جاری کیا تھا۔

اعظم سواتی کو آج کے کیس میں بھی شو کاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کرتے ہیں۔

دوسری طرف فواد چوہدری کی جانب سے کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوا۔ فواد چوہدری کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں