جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں تمام تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

سرگرمیاں رات 10 بجے

لاہور : پنجاب میں تمام تجارتی سرگرمیاں اور ادارے رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیئے این سی او سی سے جاری ہدایات کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تجارتی سرگرمیاں اور ادارے رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ کال سینٹرز (50% عملے کے ساتھ) اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے / ہوم ڈیلیوری سروسز 24 گھنٹے کام کر سکیں گے۔ تفریحی اور پبلک پارکس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ستر روز کے بعد کورونا کیسز میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا : اسد عمر

تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، ٹائر پنکچر شاپس، پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں، تندور، آٹا چکیاں، پوسٹل / کورئیر سروسز، ڈرائیور ہوٹل، پیٹرول پمپس، آئل ڈپو، ایل پی جی شاپس اور فلنگ پلانٹس، زرعی آلات ورکشاپس، اسپئر پارٹس شاپس، پرنٹنگ پریس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لازمی ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے ایس او پیز پر پہلے کی طرح سختی سے عمل پیرا رہنا ہو گا۔ نو ماسک نو سروس کے قانون کو قائم رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام صنعتی سرگرمیاں اور ادارے اس نوٹیفیکیشن سے مستشنٰی اپنا کام پہلے کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق جاری رکھے گے۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر لاہور، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے علاقائی حدود پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں