جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں اتوار اور دیہی سندھ میں جمعے کو کاروبار بند کرنے کا نوٹفیکیشن جاری

کراچی میں اتوار

کراچی : سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں اتوار اور دیہی سندھ میں جمعہ سیف ڈے کے طور پر بند ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز عملدرآمد و کاروباری اوقات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا، جس کے تحت تجارتی مراکز رات دس بجے تک کھلے رہینگے، نئے کاروباری اوقات کا اطلاق کراچی سمیت سندھ بھر میں ہوگا، ہفتے میں صرف ایک دن سیف ڈے ہوگا۔ کراچی میں اتوار اور دیہی سندھ میں جمعہ سیف ڈے کے طور پر بند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : مذہبی مقامات کھولنے اور دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت

انڈور ڈائننگ رات بارہ بجے تک کھلی رہے گی۔ انڈور ڈائننگ کے لئے ویکسینیشن کارڈ ہمراہ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹس میں پچاس فیصد افراد کو بٹھانے کی اجازت ہوگی، سینما اور انڈور گیمز پر پابندی ہوگی۔ جم کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جاسکیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق مزارات مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی اجازت سے کھولے جاسکیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد اور ریلوے ٹرینوں میں ستر فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

انڈور شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت دیدی گئی۔ انڈور شادی بیاہ کی تقریبات میں دو سو مہمانوں کی اجازت ہوگی۔ اوپن ایریا میں شادی بیاہ کی تقریبات میں چار سو مہمانوں کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں