جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ٹی ایل پی کو کالعدم کرنے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوجائیگا، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

شیخ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس نے جان کی قربانیاں دے کر معمولات زندگی بحال کی، سوائے یتیم خانہ چوک کے تمام سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ وزیراعظم نے آج ٹی ایل پی سے متعلق حالات پر بریفنگ کیلئے بلایا، پوری کوشش کی بات چیت سے معاملات حل ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی والوں کے ارادے بہت خوفناک تھے، 580 پولیس اہلکار زخمی ہیں، شہدا کے گھروالوں سے ملاقات کروں گا۔ ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی اجلاس: ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے ارکان آپس میں الجھ پڑے

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو کالعدم کرنے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا، ٹی ایل پی تحلیل کرنے کی سمری کابینہ بھیجیں گے۔ فروغ نسیم، خالد جاوید نے کہا الگ الگ سمری رکھیں، کابینہ سے منظوری کے بعد سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

دوسری جانب پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ہمارے مذاکرات جاری تھے، ٹی ایل پی 20 اپریل کو فیض آباد میں دھرنا دینا چاہتی تھی۔ اسمبلی میں قرارداد لانے سے حکومت پیچھے نہیں ہٹی، مذاکرات کے باجود فیض آباد دھرنے کی تیاریاں جاری تھیں۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے ٹی ایل پی سے معاملات کے حل کیلئے رابطے جاری رہے، رابطے رہے کہ ٹی ایل پی والے سسٹم کے تحت چلیں، ایسا ڈرافٹ تشکیل دے رہے تھے کہ سفارتی معاملات خراب نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں